سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںیوکرین جنگ کے باعث دنیا افغانستان کو فراموش نہ کرے،اقوام متحدہ

یوکرین جنگ کے باعث دنیا افغانستان کو فراموش نہ کرے،اقوام متحدہ

جنیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کو فراموش نہ کیا جائے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے سربراہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کی صورت حال کو فراموش نہ کرے۔اس ادارے کے سربراہ نے یہ اپیل افغانستان کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ یوکرین میں جاری جنگ پر مرکوز ہے تاہم ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ عملی اظہار یکجہتی بھی جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز