کیو:(ہمگام نیوز) یوکرین فضائیہ کے کمانڈر ‘نکولائے اولیشچُک’ نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایک اور روسی جنگی طیارہ گرا دیا ہے۔ آج 29 فروری یعنی 4 سال کے بعد آنے والی تاریخ ہے۔ لیکن روس کی ایک اور جنگی طیارے سے محرومی نے اس تاریخ کو اہم بنا دیا ہے۔ مشرقی محاذ پر ایک اور ایس یو۔34 کم ہو گیا ہے”۔
یوکرین مسلح افواج کے سربراہ اولیکسینڈر سرسکی نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں فرنٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن کے علاقے میں یوکرین دفاعی فورسز کی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔ روس ،وربوف اور روبوتین کے علاقوں کو دوبارہ کنٹرول میں لینا چاہتا ہے جس کی وجہ سے علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اولیکسینڈر سرسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے ‘اورلیوکا’ رہائشی علاقے کے قریب پہنچی ہوئی روسی یونٹوں کو پس قدمی پر مجبور کر دیا ہے۔