دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںیوکرین پر روسی بمباری وحشیانہ ہے: وائٹ ہاؤس

یوکرین پر روسی بمباری وحشیانہ ہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) وائٹ ہاؤس نے پیر کو کہا ہے کہ “یوکرین کے خلاف روس کے حالیہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی بربریت کی عکاسی کرتے ہیں۔”

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے سے تیل کی عالمی قیمتوں پر کوئی طویل مدتی اثر نہیں پڑے گا۔

روس نے کل سوموارکو یوکرین پر میزائلوں سے ایک نیا حملہ کیا، جس سے رہائشیوں کو ملک بھر میں پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا۔

دارالحکومت کیف اور پورے یوکرین میں سائرن بج رہے تھے جسے حکام نے 24 فروری کو روسی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روسی میزائل حملوں کی تازہ ترین لہرقرار دیا۔

فضائیہ کے ترجمان یوری اھنات نے کہا کہ “میزائل پہلے ہی داغے جا چکے ہیں اور ملک کے کئی علاقوں میں تباہی پھیلی ہے‘‘۔

اس کے علاوہ ایک روسی میزائل حملے نے جنوبی زیپوریزیا میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کے ایوان صدر نے اطلاع دی ہے کہ زیپوریزیا پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 ہلاک ہو گئے ہیں۔

جانی نقصان نہیں ہوا

ابھی تک کسی نقصان، ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے تاہم یوکرینی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کے ساتھ ہی بعض علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز