دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeانٹرنشنلیوکرین کے دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا گئے؛تین فوجی پائلٹ ہلاک

یوکرین کے دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا گئے؛تین فوجی پائلٹ ہلاک

کئیف ( ہمگام نیوز ) یوکرین کی فضائیہ کے دو ایل 39 تربیتی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو یہ حادثہ ملک کے وسطی علاقے میں پیش آیا ہے۔

تین پائلٹوں کی ہلاکت یوکرین کے لیے ایک دھچکا ہو گی، جو اپنے فضائی عملہ کو مغرب کے عطیہ کردہ ایف-16 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینے کے لیے ایک بڑی کوشش کرنے والا ہے۔ واضح رہے کہ تین مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 61 ایف-16لڑاکا طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ حادثہ یوکرین کے دارالحکومت کِیف کے مغرب میں واقع علاقے زیتومیر میں پیش آیا۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں سے ایک نے ‘جوس’ نامی نشان استعمال کیا تھا اور وہ بین الاقوامی میڈیا کو متعدد انٹرویوز دینے کے بعد مشہور ہوا تھا۔

فضائیہ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا ہے کہ ہم مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک تکلیف دہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔اس حادثے کے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز