شال (ہمگام نیوز) روس کے میزائل حملوں میں ،یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے ڈنیپرو پیٹروسک میں 7 جبکہ سامر میں 2 افراد ھلاک ،دس بچوں سمیت 70 سے زائد افرادزخمی ہوگئے عمارات کو نقصان پہنچا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے بتایا کہ اس حملے میں علاقائی دارالحکومت ڈنیپرو میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹرین کی بوگیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کانچ کے ٹکڑے گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

 گورنر سرہی لِساک کا کہنا تھا کہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ڈنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع قصبے سامر میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔