واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات میں یوکرین کے مسئلے پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں فریق لڑ رہے ہیں اور میرے خیال میں کبھی کبھی آپ کو انھیں لڑنے دینا پڑتا ہے لیکن ہم یوکرین کے معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں۔
جبکہ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران تائیوان کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی مبصرین کا کہنا کہ اگر امریکہ اور چین واقعی یوکرین کے تنازعے پر مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہیں تو یہ عالمی سفارتی منظرنامے میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہوگی خصوصاً ایسے وقت میں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات مختلف محاذوں پر تناؤ کا شکار ہیں۔














