کیف (ہمگام نیوز) روس کی طرف سے، یوکرین کی اودیسا بندرگاہ پر واقع اور عوام الناس میں “ہیری پوٹر قلعے” کے نام سے معروف عمارت پر میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرین قومی محکمہ ہنگامی حالات DSNS ترجمان نے جاری کردہ بیان میں، کل اودیسا بندرگاہ پر واقع عمارت پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ حملے میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق حملے وقت، عوام الناس میں ہیری پوٹر قلعے کے نام سے معروف، عمارت میں سابقہ اسمبلی ممبر ‘سرہی کیوالوف’ بھی موجود تھیں۔

یہ عمارت کیوالوف کی زیرِ سربراہی ‘اودیسا آئینی اکیڈمی’ کی میزبانی کر رہی ہے۔