کمپالا (ہمگام نیوز) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی پولیس نے بتایا کہ د اعش سے منسلک اے ایف ڈی کے عسکریت پسندوں نے مغربی یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب ایک سکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک اور 18 کو زخمی کر دیا ، ایک ہاسٹلر کو نذر آتش کیا اور کھانا لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق اب تک سکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی 8 افراد ہسپتا ل میں زیرعلاج ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والوں میں کتنے سکول کے بچے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے تھے جو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ویرونگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک گاں پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک کردیا تھا۔