دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریں۱۱ اگست کو یوم آزادی کے حوالے لندن میں سمینار منعقد کیا...

۱۱ اگست کو یوم آزادی کے حوالے لندن میں سمینار منعقد کیا جائے گا :فری بلوچستان موومنٹ

لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ( برطانیہ زون ) نے 11 اگست یوم آزادی بلوچستان کے مناسبت سے ایک سیمنار منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جس میں برطانیہ میں مقیم تمام بلوچوں، دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں، سیاسی جماعتوں اور دیگر بلوچ و بلوچستان کے خیرخواہ شرکت کریں گے۔

سیمنار کا مقصد دُنیا کو 11 اگست کے دن بلوچستان کی اعلانِ آزادی اور اس کے بعد بلوچستان کی جبری الحاق کے حوالے سے دُنیا کو آگاہی دینا ہے۔ بلوچستان پر ناجائز قبضے سے لیکر اب تک قابضین کی طرف سے بلوچ سر زمین پر ایٹمی تجربے ، قتل و غارت گری اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہیں۔

سیمنار دن کے 3 بجے سے شروع ہوکر 6 بجے تک جاری رہے گی۔ سیمنار سےبلوچ رہنماء ، دانشور سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خطاب کرینگے اور موجودہ عالمی ، سیاسی اور بلوچستان کے صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

ایڈریس: پولش سوشل اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن 238-246 کنگ اسٹریٹ W6 ORF
لندن
W6 0RF

یہ بھی پڑھیں

فیچرز