چهارشنبه, مارچ 26, 2025

خاران (ہمگام نیوز) شہر میں اب سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اطلاع کے مطابق دھماکہ شیخ مسجد کے قریب پرانا الیکشن کمیشن آفس کے قریب ایک گھر میں اس وقت ہوا جب وہاں غیرمقامی انٹیلیجنس کے کارندے موجود تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں پولیس کی نگرانی میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ خاران میں آئے روز خفیہ ادارے بڑی تعداد میں پنجاب و سندھ سے غیرمقامی افراد لارہے ہیں جو کبھی مزدور، کبھی غبارے بیجھنے والے، کبھی کبھاڑی، تو کبھی کسی اور روپ میں علاقہ بھر میں گھومتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز