زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعت کے مطابق گزشتہ ہفتے بروز پیر کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی جسے “قتل” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، پھانسی دے دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 29 سالہ ذبیح اللہ سارانی ولد موسیٰ ہے جو کہ نیمروز کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ کو رواں سال زابل میں ایک اجتماعی جھگڑے کے بعد “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور زابل کی طغی جیل میں منتقل کرنے کے بعد اسے سزائے موت سنانے کے بعد زاہدان سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔