گومازی ( ہمگام نیوز ) 7 جنوری 2020 کو پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گومازی سے قابض پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا 14 سالہ جلال ولد حسن کے والدین نے اپیل کی ہے کہ جلال ولد حسن کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
والدین نے مزید کہا کہ اگر چودہ سالہ جلال ولد حسن پر کوئی الزام عائد ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
اس طرح کسی نابالغ بچے کو اغواء کرکے اذیت خانوں میں رکھنا اور ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جلال ولد حسن کے بُزرگ والدین نے مُلکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلال ولد حسن سمیت تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے انسان دوستی کا ثبوت دیں۔