شال: (ہمگام نیوز) معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ بلوچ جنہیں قابض پاکستان فورسز کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ، بازیاب ہوکر باحفاظت گھر پہنچ گئے
گزشتہ روز ان کی اہلیہ بینش اقبال نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا ہے ،
بینش نے کہا کہ عون کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے،جن کی زندگی خطرے میں ہے ۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عون ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والا، لکھاری اور باوقار کامیڈین اور آرٹسٹ تھا جس کے یوٹیوب پر ایک لاکھ 37 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 15 اگست کی رات 2 بجے ایک درجن پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد ان کے اپارٹمنٹ کے داخلی دروازے کو توڑ کر داخل ہوئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد نے عون کا فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سسٹم اور ڈیجیٹل کیمرہ قبضے م
یں لے لیا۔