پنجگور (ہمگام نیوز) 16 فروری کو قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گولڈ سمتھ لائن پر پنجگور کے رہائشی وہاب بلوچ ولد غنی بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاب بلوچ ولد غنی بلوچ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور روتوک سے تعلق رکھتا تھا اور پیشے کے لحاظ سے ایک مزدور تھا جو گولڈ سمتھ لائن کی مصنوعی سرحد پر مزدوری کرتا تھا۔ 16 فروری کے دن قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے وہاب بلوچ ولد غنی بلوچ کو شہید کردیا جس کے بعد لاش اپنی تحویل میں لے لی۔
پچھلے 12 دنوں سے ورثا لاش حوالے کرنے کے لئے تگ و دو کررہے ہیں مگر ابھی تک لاش ان کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔