Homeخبریں2019 پاکستان کیلئے ادائیگیوں کا سال ثابت ہوگا

2019 پاکستان کیلئے ادائیگیوں کا سال ثابت ہوگا

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) آئی سی سی میں بھارت کے خلاف دائر مقدمہ ہار کر پاکستان کو 56 کروڑ روپے جُرمانے ادا کرنے ہیں۔ اگر یہ رقم دو مہینے کے اندر اندر ادا نہ کی گئی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کسی بھی عالمی میچ کھیلنے کی اہل نہیں ہوگا۔ آسٹریلیا کیساتھ سیندک پروجیکٹ معاہدہ ختم کرنے کیلئے پاکستان نے عالمی عدالت میں آسٹریلیا کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ عالمی عدالت نے فیصلہ سُناتے ہوئے پاکستان پر 4.35 ارب ڈالر کا جُرمانہ عائد کر دیا۔ اگر پاکستان نےجُرمانے بھرنے میں پس و پیش سے کام لیا تو 56 ممالک میں پاکستان کے فضائی سروس بند کرکے پی آئی اے کو آمدو رفت کیلئے کسی بھی ائیرپورٹ پر اُترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اور اِس خطیر رقم کی ادائیگی روزانہ 35 کروڑ کی بنیاد پر ہوگی۔ چین نے اورینج ٹرین پروجیکٹ پر لگائے گئے سرمایہ کی خرد بُرد اور بدعنوانی پر پاکستان کو 6 ارب ڈالر جُرمانہ لگا دیا ہے اور اِس رقم کی ادائیگی بھی روزانہ کی بنیاد پر ہونی ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی شکل میں ہوگی۔ تینوں پے منٹ کی ہر دن عدم ادائیگی کی صورت میں پاکستان پر کروڑوں ڈالر سود لگ جائینگے۔جو چھ ماہ سے ایک سال تک دوگنی رقم بن جائیگی۔

Exit mobile version