شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریں25 جنوری کے دن جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے...

25 جنوری کے دن جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا: ایف بی ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جرمنی برانچ کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت برانچ آرگنائزر 13 دسمبر 2020 کو منعقد ہوا جس میں جرمنی برانچ کے اکثریتی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان پر قبضہ اور پاکستانی آرمی کی بلوچوں کی نسل کُشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف 25 جنوری کو جرمن دارلحکومت برلن میں پاکستان کی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

برلن اور جرمنی میں مقیم تمام بلوچ سیاسی پارٹیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز