شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریں26اگست کو نواب اکبر بگٹی کی یوم شہادت کے دن بلوچستان...

26اگست کو نواب اکبر بگٹی کی یوم شہادت کے دن بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل,؛بی آر پی

جنیوا (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بلوچ قوم سے 26اگست کو ڈاڈائے قوم شہید اعظم نواب اکبر بگٹی کی یوم شہادت کے دن بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم نے اس قوم کی خاطر پیراں سالی میں ظلم کے خلاف کھڑا ہوکر پہاڑوں کو اپنا مسکن بنایا اور بلوچ قوم کی حق آزادی کیلئے لڑتے ہوئے خود کو قربان کردیا۔ شہید ڈاڈائے قوم نے اپنے لہو سے اس تحریک کی بنیاد ڈالی ہے اب ہر بلوچ فرزند پر فرض بنتا ہے کہ وہ شہید اعظم کی کارواں کو پوری شدت کے ساتھ آگے بڑھائیں اور کامیابی سے ہمکنار کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاڈائے قوم کی یوم شہادت کے دن بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ہم بلوچستان کے تمام کاروباری برادری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ اس دن اپنے کاروبار بند رکھیں اور قوم کے عظیم رہبر کو خراج عقیدت پیش کریں۔
شیر محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ شہید اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچستان اور بین القوامی سطح پر ریفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کارکنان سوشل میڈیا پر #ShaheedNawabAkbarBugti کے ہیش ٹیگ سےمہم چلا کر ڈاڈائے قوم سے اظہار محبت کرینگے اور شہید اعظم کی بلوچستان کے حوالے سے مسلسل جہدوجہد اور قربانیوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز