لندن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام 27 مارچ 1948 کو ریاست بلوچستان پر پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف اس سال بھی دنیا کے مخلتف ممالک میں پاکستان کے قبضہ کے خلاف وہاں کے عوام ،میڈیااور حکمرانوں کو آگاہی دینے کیلئے احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا
27 مارچ بلوچ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد قابض پاکستانی ( پنجابی ) ریاست بلوچستان کی آزاد و خود مختیار حیثیت کو تسلیم کرنے کے بجائے بلوچ قومی آزادی کو بندوق کے زور پر سلب کرتے ہوئے بلوچ قوم کی آزاد شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو کہ نہ صرف خطے میں ہونے والے بنیادی قاعدوں اور مسلمہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھی بلکہ بلوچستان پر قبضہ پاکستان کی ننگی جارحیت تھی
بلوچ قوم شروع ہی سے جبری قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے اعلانیہ جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلوچ اپنی قومی آزادی و شناخت پر کسی بھی صورت سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں ہے
واضح رہے 27 مارچ کو ہر سال بلوچ قوم پاکستانی قبضہ کے خلاف عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے رہتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی فری بلوچستان موومنٹ ( FBM ) بیرون ممالک دنیا کو آگاہی دینے کیلئے مختلف پروگرام کا انعقاد کرے گا۔


