کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ و بلوچستان میں آباد پشتون اور دیگر اقوام سے 27 مارچ یوم غلامی کے مناسبت سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ27 مارچ بلوچ تاریخ کا سیاہ تریں دن ہے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ریاست بلوچستان کی آزاد و خود مختیار حیثیت کو تسلیم کرنے کے بجائے بلوچ قومی آزادی کو طاقت کے زور پر سلب کرتے ہوئے بلوچ قوم کی آزاد شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو کہ نہ صرف خطے میں ہونے والے بنیادی قاعدوں اور مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی تھی بلکہ بلوچستان کا الحاق مکمل طور پر غیر سیاسی و غیر جمہوری تھی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم شروع ہی سے جبری الحاق کو مسترد کرتے ہوئے اعلانیہ جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کہ بلوچ اپنی آزاد وجداگانہ شناخت پر کسی بھی صورت سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں جبری الحاق بلوچ مرضی و منشاء کے خلاف ہے بلوچ قوم نے انگریز سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک اور غلامی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن ریاست اپنی توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل اور اپنی تسلط کو جواز دینے کے لئے سلسلہ وار انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں تاکہ بلوچ قوم 27 مارچ کی سیاہ ترین دن کو بھول کر ریاست کے بلجبر غلامی میں عافیت سمجھیں ترجمان نے کہاکہ 27مارچ کے لگائے گئے زخم بلوچ قوم کھبی بھی نہیں بھلا سکتے جہان یہ ایک سیاہ دن ہے وہان یہ دن بلوچ قوم کے جدوجہد آزادی کا نقطہ آغازہے جو ریاست کی محلاتی سازشوں سے پردہ اٹھاتا ہے کہ بلوچ نہ تو کھبی ریاست کا حصہ تھا اور نہ ہی رہے گا بلکہ بلوچ قوم ہزار سالہ تاریخ وطن اور جغرافیائی محل وقوع رکھتا ہے جو ریاست کے وجود میں آنے سے قبل ایک آزاد مملکت کے مالک تھے ترجمان نے کہاکہ27مارچ کے جبری الحاق کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے اس دن کے مناسبت سے ہڑتال اور یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بلوچ قوم کی اصولی و سیاسی موقف کی جانب مبذول کرانا ہے بلوچ عوام ہڑتال کو کامیاب بناکر یوم سیاہ کے زریعہ دنیا کو ایک ہمہ گیر موثر پیغام دے تاکہ اقوام عالم اپنی بین الاقوامی زمہ داریون کا احساس کرکے حل طلب بلوچ قومی مسئلہ کی جانب متوجہ ہو۔