سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریں28 مئی کو جرمنی کے شہر پوٹسڈیم میں ہونے والا مظاہرہ اب...

28 مئی کو جرمنی کے شہر پوٹسڈیم میں ہونے والا مظاہرہ اب ہیمبرگ میں منعقد ہوگا: ایف بی ایم

ہیمبرگ(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی ایم جرمنی برانچ نے فیصلہ کیا ہے کہ 28 مئی بروز جمعہ جرمنی کے شہر پوٹسڈیم میں ہونے والا احتجاج اب ہیمبرگ میں منعقد ہوگا۔

مظاہرہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں سہ پہر 3:30 بجے ایڈمُنڈ زیمرز آلے (Edmund-Siemers-Allee) کے مقام پر شروع ہوگا اور شرکا مارچ کرتے ہوئے ریلی کی صورت گینزمارکٹ (Gänzmarkt) سے ہوتے ہوئے ینگفرن اِیشٹیگ تک آئیں گے اور اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا.

فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کی طرف سے یہ فیصلہ تب کیا گیا جب برانچ کے ممبر اور اور مظاہرے کے منتظم کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں رہنے والے تمام بلوچوں اور انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہمارے اس احتجاج میں حصہ لیکر بلوچ قوم کی آواز میں اپنی آواز ملائیں تاکہ بقائے انسانی کی جدوجہد میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرسکیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز