سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںگوادر:بلوچ خواتین اور بچے پینے کے صاف پانی کیلئے سراپا احتجاج

گوادر:بلوچ خواتین اور بچے پینے کے صاف پانی کیلئے سراپا احتجاج

گوادر(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ عوام پینے کی صاف پانی کی قلت کے خلاف خواتین و بچوں کا احتجاج روڈ بلاک
تفصیلات کے مطابق گوادر کے تحصیل جیونی میں پانی کی قلت کے خلاف بلوچ خواتین مجبور ہوکر قابض پاکستان کے بے حس متعلقہ انتظامی محکموں کے اعلی اختیار داروں اور بلوچ کے نام پر شہری حقوق دینے کے دعویدار پارلیمانی سیاستدانوں کی توجہ مبزول کرانے کیلئے چادر و چاردیواری سے بچوں کے ساتھ باہر نکل کر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔ یاد رہے بلوچ عوام قابض پنجابی ریاست سے اپنے بنیادی شہری حقوق جیسے پینے کی صاف پانی،بچوں کی تعلیم،علاج و معالجے کیلئے بندوبست ہونااور بجلی وغیرہ کیلئے 2 دہائی قبل بھی اسی طرح احتجاج کیا تھا۔اس وقت مسائل کو حل کرنے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی دینے کی بجائے پاکستانی کے ریاستی بلوچ دشمن فورسز نے نہتے عوام کی پر امن احتجاج پر فائر کھول کر کئی لوگوں کو زخمی اور بعض کو شہید کیا تھا،جن مین ننھی سی پری گودی یاسمین بلوچ کے ساتھ ،ساتھ نوجوان غلام نبی بلوچ،بی بی ازگل بلوچ کی لاش جیونی کے سڑکوں پر پڑی ان سب کی خون شامل تھی ، اور شام گئے تک بلوچ شہدا کی لاشوں کو ان کے لواحقین کو حوالے نہیں کیا گیا تھا،یادرہے اس وقت وزیر اعلی جام میر غلام قادر خان جبکہ ڈی سی عبدالللہ گچکی تھا۔جبکہ پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک جنرل ضیاالحق صدر تھے۔واضع رہے بہت سے سوشل ایکٹوسٹ کی جانب سے اپنی رائے دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ییں ،کہ ریاست پاکستان کی طرف سے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت گوادر کو مصنوعی طریقے سے بلوچ عوام کیلئے کربلا بنا کر انھیں پانی جیسی بنیادی ضرورت کیلئے اس وقت اور اس حد تک مجبور کیا جائے تاکہ بلوچ عوام اپنے آباو اجداد کی سرزمین کو پنجابی اور چائنیز آباد کار کیلئے چھوڑ کر خود یہاں سے ہجرت کرجائے،تاکہ ان استعصالی یزیدی لشکر کو گوادر میں بسانے کیلئے بلوچ فرزندوں سے گوادر اسی طریقے سے خالی کرایا جائے ۔ واضع رہے اس سے قبل پانی کی قلت کو بہانا بنایا جاتا رہا ہیں۔ لیکن حالیہ تیز اور سیلابی بارشوں سے گوادر کی مقامی انکاڈه ڈیم پانی سے بھر گئی ہیں،جس سےصرف حکومتی اداروں ،فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ مخصوص طبقے کو نوازا جارہا ہیں۔جبکہ گوادر کے عام بلوچ عوام ایک گلاس پانی لینے کیلئے 2دہائی پہلے کی طرح آج بھی پانی جیسے بنیادی ضرورت کیلئے سراپا احتجاج پر ہیں۔ جبکہ 1 ہفتہ بعد مسلمانوں کے مقدس مہنیے رمضان شریف بھی عنقریب ہے جس میں گوادر مقامی بلوچ عوام کیلئے پاکستان کے یزیدی لشکر کی وجہ سے کربلا کا میدان بن جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز