کیچ ( ہمگام نیوز ) 2018 کو قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والا ناصر بلوچ ایک سال بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا.
مارچ 2018 کع قابض پاکستانی فورسز نے ناصر بلوچ کو کیچ کے علاقے پل آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارکر جبری طور پر اغوا کرلیا تھا جو تاحال ریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہے. ناصر بلوچ کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لئے انسانی حقوق کے ادارے اور دیگر انسانی حقوق کے علمبرداروں سے درخواست کرتے کہا کہ وہ ناصر بلوچ کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے. ان کا کہنا تھا کہ ناصر بلوچ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں جس نے محنت مزدوری کرکے اپنے دو وقت روٹی سے گزارہ کیا تھا.
واضح رہے ناصر بلوچ کے علاوہ دیگر ہزاروں کے تعداد میں فرزندان ِ بلوچ قابض پاکستانی فورسز کے اذیت گاہ میں پابند سلاسل ہیں.


