دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلوچ شہدا کے ساتھ وہ جانبازقابل تحسین یے،جنھوں نے وطن کی دفاع...

بلوچ شہدا کے ساتھ وہ جانبازقابل تحسین یے،جنھوں نے وطن کی دفاع میں مزاحمت کو جاری رکھے ہوئے یے:FBM

کینیڈا (ہمگام نیوز) کینیڈا میں فری بلوچستان موومنٹ اور بلوچ کمیونٹی برٹش کولمبیا کے نمائندوں نے گزشتہ روز 13 نومبر بلوچ شہداء ڈے کی یاد اور مناسبت سے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک ریفرنس پروگرام کا انعقاد کیا ۔
تفصیلات کے مطابق  ایف بی ایم کینیڈا چیپٹر کے نمائندے  عزیز بلوچ, بلوچ کمیونٹی برٹش کولمبیا کے نمائندے عائشہ بلوچ نے قومی شہداء کی یاد کے مناسبت سے  تمام آزادی پسند پارٹیوں ،صحافیوں ،سیاسی کارکنوں اور لیڈران سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان کو قابضین سے آزاد کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی قومی ،سیاسی و مزاحمتی توانائی کو یکجا کرکے مزید منتشر ہونے سے بچائیں۔

انھوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی طاقت کی مختلف حلقوں میں تقسیم سے قومی نجات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ،ساتھ انھوں نے اس دن کی اہمیت و مناسبت پر بلوچ قومی شہدا کو انتہائی عقیدت و احترام سے سرخ سلام پیش کی۔
بلوچ کمیونٹی برٹش کولمبیا کے نمائندے عائشہ بلوچ  نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلوچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کے ساتھ ، ساتھ بلوچ گلزمین کے ان جانبازوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہئے ، جنہوں نے انتہائی سخت دشوار گزار حالات میں آج تک بلوچ وطن کی دفاع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے یے ۔
دونوں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہر سطح پر اپنی پوری قومی توانائی کو بلوچ قومی آزادی کیلئے اتحاد و اتفاق پر لگادینا چاہئے تاکہ بلوچ قوم غیروں کے شکنجے سے نکل کر پھر سے بھرپور انداز میں طاقت بن کر اُبھرے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ تمام آزادی پسند بلوچ سیاسی کارکنان، دانشور ، صحافی حضرات،لیڈران  وسیاسی پارٹیاں قومی آزادی  کیلئے اتحاد  میں اپناکلیدی کردار ادا کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز