شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمیرے بھائی کو رہا کرکے خاندان کو عمر بھر کی اذیت سے...

میرے بھائی کو رہا کرکے خاندان کو عمر بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے: عبدالحق مراد کی اپیل

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) 2010 کو اوتھل لسبیلہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے گئے محمد رمضان کو بازیاب کیا جائے، بھائی عبدالحق مراد کی اپیل

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوتھل لسبیلہ سے 10 سال پہلے پاکستانی فورسز نے محمد رمضان بلوچ کو جبری طور پر اغواء کیا تھا جو دس سال بعد بھی بازیاب نہیں ہو پائے ہیں، ان کے بھائی عبدالحق مراد نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان کے بھائی محمد رمضان بلوچ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کرکے ان کے خاندان کو عمر بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز