شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںراشد حسن کو منظر عام پر لاکر ذہنی اذیت سے نجات دلائی...

راشد حسن کو منظر عام پر لاکر ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے: والدہ کی اپیل

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دسمبر 2018 کو دبئی سے گرفتار ہونے والے بلوچ نوجوان راشد حسین کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کو منظر عام پر لاکر انہیں ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

راشد حسین کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو دسمبر 2018 کو دبئی میں گرفتار کیا گیا جنہیں 6 ماہ بعد قابض پاکستان کے حوالے کیا گیا، قابض پاکستانی حکومت نے دونوں واقعات کی تصدیق بھی کی تھی، اس کے باوجود حکومت مجھے میرے بیٹے کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے میں کافی ذہنی کشمکش کا شکار ہوں۔

راشد حسین کی والدہ نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ میرے بیٹے کو منظر عام پر لا کر مجھے ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز