یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںگوادر: سانحہ ڈنک کے خلاف برمش کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی ریلی...

گوادر: سانحہ ڈنک کے خلاف برمش کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی

 

گوادر(ہمگام نیوز) حال ہی میں مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈنک میں پیش آنے والے سانحے کے خلاف گوادر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی گوادر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے گوادر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔

مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ پورا بلوچستان جانتا ہے کہ کیچ میں موجود مسلح افراد جو کئی جرائم میں ملوث ہیں انہیں کن لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے، جہاں تربت شہر میں شہریوں کو ایک ناخن کٹر جیب میں رکھ کر گھومنے کی اجازت نہیں وہاں مسلح افراد کس طرح ہتھیار لے کر سرے عام گھوم سکتے ہیں،
مظاہرین نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے ایم آئی اور آئی ایس ائی نے صوبے میم ان کی جھوٹی رِٹ اور مصنوعی خوف برقرار رکھنے کیلئے بہت سے جرائم پیشہ افراد کو پال رکھا ہے جو ڈکیتی و قتل سمیت کئی اور جرائم میں ملوث ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ سانحہ ڈنک جہاں معصوم برمش کو زخمی کرنے اور ان کی ماں کو قتل کرنا ہمارے بلوچی غیرت پر حملہ ہے، برمش خود کو تنہا نہ سمجھے گوادر سمیت پورا بلوچستان اس کے ساتھ ہے قتل ہونے والی خاتون صرف برمش کی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی ماں ہے۔

آخر میں مظاہرین نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے برمش کو انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ واقع میں ملوث مرکزی کردار سمیر سبزل سمیت الطاف، باسو اور سیف اللہ کو تربت چوک پر پھانسی دے کر برمش کو انصاف دیا جائے۔

واضح رہے سمیر ولد سبزل سکنہ آبسر قابض پاکستانی ادارہ آئی ایس آئی کی بنائی ہوی ڈیتھ اسکواڈ گروہ کا سربراہ ہے جو تربت اور گوادر میں اپنے مسلح ساتھیوں کےساتھ اغواء، چوری و قتل سمیت دوسرے کئی جرائم میں ملوث ہے جبکہ ڈکیتی میں ملوث سیف اللہ سکنہ شہرک ایک سرنڈر کردہ سرمچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز