شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںپنجگور: قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان جبری طور پر...

پنجگور: قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان جبری طور پر اغواء۔

 

پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے قابض پاکستانی فوج نے دو بلوچ طالب علموں کو جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے بولان میڈیکل کالج کے طالب علم نبی بخش ولد عبدالرزاق سکنہ وشبود کو آج پنجگور کے علاقے گرمکان سے جبری طور پر اغواء کردیا اور اغواء کرنے کے بعد بلوچ طالب علم نبی بخش کو ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔

واضح رہے اغواء کاروں نے نبی بخش کے ساتھ ان کے والد عبدالرزاق کو بھی اغواء کیا تھا، جنہیں بعدازاں چھوڑ دیا گیا تھا تاہم نبی بخش ابھی تک بازیاب نہیں ہو پایا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز پنجگور ہی کے علاقے چتکان بازار سے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بلوچ طالب علم ثناء اللہ ولد دوست محمد کو جبری طور پر گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ نے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ نبی بخش بلوچ اور ثناء اللہ کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے فرزندوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز