چهارشنبه, نوومبر 20, 2024
Homeخبریںقابض پاکستان کے فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 اہلکار ہلاک۔ بی...

قابض پاکستان کے فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 اہلکار ہلاک۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز بدھ صبح 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے سانگان میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر قابض فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار گیارہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی آپریشن کی نیت سے سانگان سے کٹ کی جانب جا رہے تھے۔ حملے کے بعد پاکستانی فوج کیلئے فضائی کمک بھی پہنچائی گئی جس میں دو گن شپ ہیلی کاپٹر شامل تھے، تاہم اس کامیاب حملے کے بعد ہمارے سرمچار بغیر کسی نقصان کے محفوظ مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ہے جو کہ ویڈیو کی صورت میں آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی جائیگی۔

آزاد بلوچ نے آخر میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک ہمارے اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز