یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںایرانی سرکار بلوچستان سمیت دیگر اقلیتی علاقوں میں آباد عوام کو نشانہ...

ایرانی سرکار بلوچستان سمیت دیگر اقلیتی علاقوں میں آباد عوام کو نشانہ بنا رہی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ برائے انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سرکار اقلیتی علاقوں میں آباد عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائیندے بائیکل بیچلے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران قومی سلامتی کے نام پر جبری گمشدگیاں، گرفتاریاں اور پھانسیاں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں سیاسی و سماجی آزادی وجود نہیں رکھتی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے بلوچستان میں درجن سے زائد نہتے مزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے اور اس عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے کئی لوگوں کی جانیں لی جاچُکی ہیں مگر ایران اب تک مارے جانے والے افراد کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لا رہا۔

واضح رہے کہ قابض ایران نے مقبوضہ بلوچستان میں انٹرنیٹ بند کردیا ہے تاکہ دنیا بلوچستان میں ہونے والے مظالم سے بے خبر رہے اور جبر سے وہاں پیدا ہونے والی شورش کو دبایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز