خاران (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ عصر کے وقت قابض پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے کلی سوپک کا محاصرہ کرکے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور لوگوں کو بلاوجہ پریشان کرتے رہے۔
اس کے علاوہ خاران شہر کے جامعہ شمس العلوم سید نور احمد جان محلہ میں قابض فورسز نے سید خلیل شاہ اور عظمت شاہ کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور گھروں میں موجود خواتین کو ذہنی اذیت دی جبکہ خاران شہر سمیت وڈھ گواش روڑ کے مختلف مقامات پر فورسز نے ناکہ بندی کرکے آتے جاتے لوگوں کی تلاشی لے کر تنگ کیا۔
خاران شہر میں چند دن پہلے قابض فورسز نے مزارزئی محلے میں چند گھروں پر چھاپے مار کر گھروں میں موجود افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
قابض فورسز کے آج کی اس جارحیت میں ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔