یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچستان، 5 روزمیں 13ارب 70کروڑ کی منشیات برآمد

بلوچستان، 5 روزمیں 13ارب 70کروڑ کی منشیات برآمد

ہمگام نیوز۔ میڈیا کے مطابق اے این ایف کے ترجمان کرنل حبیب نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں کلی سرلت سے 4.3 ٹن چرس پکڑی گئی ہے۔

کرنل حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چرس کی مالیت ایک ارب 7کروڑ روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اے این ایف نے ساڑھے تین ٹن منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اے این ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں 16 مقامات پر کارروائیاں کرکے 6 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ یہ منشیات بلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں سے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

ان شورش پسندوں کو بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی مدد کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ سے مالی معاونت کی باتیں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کی جاتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز