چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریں620 ملین ڈالرز کرپٹو کرنسی چوری کے پیچھے شمالی کوریائی ہیکرز ملوث...

620 ملین ڈالرز کرپٹو کرنسی چوری کے پیچھے شمالی کوریائی ہیکرز ملوث ہیں، ایف بی آئی

پیانگ یانگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا ہیکرز کروڑوں ڈالرز کی کرپٹوکرنسی لے اڑے۔ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک آن لائن ویڈیو گیم نیٹ ورک سے 620 ملین ڈالرز کرپٹو کرنسی کی چوری کے پیچھے  شمالی کوریا کی حکومت سے منسلک ہیکرز ملوث تھے۔ 
جمعرات کو ایف بی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ لازرس گروپ اور اے پی ٹی 38 نامی سائبر ایکٹرز جو کہ ڈی پی آر کے (شمالی کوریا کا سرکاری نام) کی حکومت سے منسلک ہیں۔
ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت سے منسلک یہ گروپ 29 مارچ کو 620 ملین امریکی ڈالرز کے مساوی ایتھریم کرپٹو کرنسی کی چوری کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز