دہلی(ہمگام نیوز) بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے 74دفاعی اہلکار لاپتہ ہیں جن میں 71کی جنگ کی 54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جنگی قیدی کی اپنی تحویل میں موجودگی کے بھارتی دعوی کو یکسر مسترد کرتا ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ جنگی قیدیوں کے بارے بھارت سمجھتا ہے کہ وہ 1971کے بعد سے پاکستانی جیلوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ ان جنگی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت نے بارہا سفارتی چینلز کے زریعے اور اعلی سطحی رابطوں کے دوران پاکستان حکومت کے سامنے یہ مسلہ اٹھایا ہے لیکن پاکستان اپنی تحویل میں کسی بھی بھارتی جنگی قیدی کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتا