بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شیاؤمی کمپنی نے 8 منٹ جیسے مختصر دورانیے میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارجر کی نمائش بھی کی گئی ہے۔
شیاؤمی نے ٹیوئٹر پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون بیٹری کو 10 فیصد، 3 منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کردیتا ہے۔