صنعا(ہمگام نیوز) عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا کہ جمعرات کو اسرائیلی بمباری کے دوران یمن کے صنعاء ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا لیکن وہ خود محفوظ رہے۔ وہ موقع پر موجود تھے۔

ٹیڈروس نے ایکس پر پوسٹ کیا، “ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کا دیگر عملہ بھی محفوظ تھا لیکن جائے وقوع پر مرمت ہو جانے تک ان کی روانگی مؤخر کر دی گئی۔

اقوام متحدہ کے زیرِ حراست عملے کی رہائی اور جنگ زدہ ملک میں صحت اور انسانی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشن کے سلسلے میں ٹیڈروس یمن میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشن “آج اختتام پذیر ہوا” اور “ہم زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پرواز میں ان کی سواری کے وقت “ایئرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، مسافروں کی روانگی جہاں ہم تھے وہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر اور رن وے کو نقصان پہنچا۔”

حملے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے اسرائیل پر تازہ ترین حملوں کے ایک دن بعد اسرائیلی فضائی کیے گئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارلحکومت کے ایئرپورٹ پر “چھے سے زیادہ” حملے ہوئے جس سے ملحقہ الدیلمی ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔