غزہ (ہمگام نیوز)اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں اور اسرائیل کی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حماس نے غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کرکے ریڈکراس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ فلسطینی قیدیوں کو لینے کے لیے ریڈ کراس کی بسیں اسرائیلی جیل پہنچیں۔ یرغمالوں کی اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی رہائی پر جذباتی تھے۔ حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خاتمے اور یرغمالوں کی بازیابی کے لیے اعلان جنگ کیا تھا۔ اس لڑائی میں غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارتِ صحت کے مطابق لگ بھگ 46 ہزار فلسطینیوں کی اموات ہوئی ہیں