یکشنبه, جنوري 26, 2025
Homeخبریںراجی مُچی کی راہ میں رکاوٹیں ریاستی خوف کا ثبوت ہیں. بلوچ...

راجی مُچی کی راہ میں رکاوٹیں ریاستی خوف کا ثبوت ہیں. بلوچ قوم ستر سالوں سے ‏جاری اپنی مزاحمتی روایات برقرار رکھے گی۔ صبغت اللہ شاہ جی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء صبغت اللہ شاہ جی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں عوامی انقلاب ہمیشہ مقتدرہ قوتوں کے لئے خوف کا سبب بنی ہیں جنہیں پست کرنے کے لیے ریاست ہر قسم کے حربے استعمال کرتی رہی ہے۔ 25 جنوری کو منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کی راہ میں ڈالی گئی رکاوٹیں اسی ریاستی خوف کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس سر زمین سے نکالے جانے والے معدنیات کی نمائش پوری دنیا میں کی جارہی ہے اور ہر جگہ ان کی سستے داموں میں بولی لگائی جا رہی ہے اس کی حفاظت کےلئے بلوچ قوم ہمیشہ سے کھڑی رہی ہے اور رہے گی خواہ اس کی راہ میں کوئی بھی آہنی دیوار کھڑی کی جائے۔

بلوج راج نے ظلم کے خلاف جس مزاحمت کا مظاہرہ گزشتہ 70 سالوں میں کیا ہے وہ آج بھی اپنی مزاحمتی روایات کو برقرار رکھے گی اور عنقریب اس جبر کا جواب ایک عوامی انقلاب سے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز