قلات (ہمگام نیوز) قلات کے مختلف شاہراوں پر بلوچ سرمچاروں کی ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق، منگچر بازار مکمل طور پر بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں آچکا ہے۔ سرمچاروں کی بڑی تعداد نے مختلف اطراف سے منگچر بازار اور قلات کے مرکزی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ مزید سرمچاروں کے پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے۔