تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں جوسک شیوانی ندی سے گزشتہ روز ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت طاہر رفیق، سکنہ شاپک کے نام سے ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نوجوان کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔


