چهارشنبه, فبروري 5, 2025
Homeخبریںکوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی ہلاک

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی ہلاک

شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار سراج رئیسانی کے بیٹے جمال رئیسانی کا خاص بندہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق واقع کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر پیش آیا ہے، مسلح افراد نے قاسم رئیسانی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیل جارہے تھے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے ابتدائی محرکات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس افسر کو اس وجہ سے نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس کے جمال رئیسانی و ڈیتھ سکواڈ کے ساتھ ممکنہ تعلقات ہوسکتے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز