بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے عبد القیوم ولد حبیب کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سلو میں جمعہ کی رات کے تقریباً 9 بجے کے وقت دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سلو کے رہائشی نوجوان عبدالقیوم کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو کہ تاحال ان کی کوئی خبر نہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے زبردستی کرکے عبدالقیوم کے ہاتھ باندھ کر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ اپنے ساتھ لے گئے۔