یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںمعروف بلوچ مؤرخ ڈاکٹر فاروق بلوچ کی تازہ تحقیق پر مشتمل کتاب...

معروف بلوچ مؤرخ ڈاکٹر فاروق بلوچ کی تازہ تحقیق پر مشتمل کتاب “بلوچستان کے آثار قدیمہ” شائع ہوگیا،گوادر کتب میلے میں دستیاب

کراچی (ہمگام نیوز)معروف بلوچ مؤرخ اور محقق ڈاکٹر فاروق بلوچ کی تازہ تحقیق پر مشتمل کتاب ‘بلوچستان کے آثار قدیمہ’ علم وادب پبلیشر کی جانب شائع ہوگیا ہے۔

یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے جسمیں ڈاکٹر فاروق بلوچ نے علمی وتحقیقی اور جدید بنیادوں پر بلوچستان کے آثار قدیمہ پر تفصیلی بحث کیا ہے۔

کتاب گوادر بک میلہ میں علم وادب پبلشر کے اسٹال پر دستیاب ہے،یہ کتاب ایک اہم تحقیقی وعلمی کارنامہ سمجھا جاتاہے تاریخ بلوچستان سے شغف رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اہم تحفہ ہے۔

اس کے علاوہ معروف مؤرخ ومحقق ڈاکٹر حمید بلوچ کی کتاب ساحل مکران بھی منظر عام پر آچکی ہے جو مکران کے تاریخ وتہذیب اور وجہ تسمیہ سمیت مختلف علمی وتاریخی حقائق پر مشتمل کتاب ہے جو علم وادب پبلشرز کی جانب شائع کی گئی ہے گوادر بک میلے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز