شال (ہمگام نیوز) گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔ ایک چیک پوسٹ سے سرمچاروں نے بڑی مقدار میں اسلحہ ضبط کیا جبکہ ایک اور چیک پوسٹ پر متعدد گھنٹے حملہ جاری رہا، مذکورہ چیک پوسٹ برائے نام لیویز کا ہے جبکہ وہاں ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
اس دوران فورسز کی کُمک کیلئے کوئٹہ سے ایف سی و پولیس کے تازہ دم دستے موقع پر پہنچے جن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دوطرفہ جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 4 اہلکاروں کی ہلاکت جبکہ 8 کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب حملوں کے بعد سرمچار علاقے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔