شنبه, فبروري 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ کے علاقے شعبان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں 5 اہلکار...

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی کیے، ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں ناکہ بندی کیا اور مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کیے، جھڑپوں کے نتیجے میں قابض فورسز کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوئے، تنظیم نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

گزشتہ شب سرمچاروں نے شعبان میں بیک وقت فورسز کے دو چیک پوسٹوں پر حملے کیے، ان چیک پوسٹوں میں لیویز کے لبادے میں ایف سی کے اہلکار تعینات تھے۔ اس دوران دشمن کی کمک کیلئے کوئٹہ سے آنے والے ایف سی و پولیس کے قافلے کو ایک اور مقام پر سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔ قابض فورسز کے ساتھ مختلف مقامات پر جھڑپیں دو گھنٹے سے زائد جاری رہیں جن میں مجموعی طور پر 5 اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

حملوں کی ذمہ دار ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز