چابہار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چھابہار،باغ شھرداری میں قابض ایرانی فورسز پر مسلح افراد کی جانب سے بڑا حملہ، علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف اطراف سے ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا، جبکہ جھڑپ تاحال جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ انتہائی منظم اور شدید نوعیت کا ہے، تاہم جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد چابہار میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔