مستونگ،قلات ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ سے قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ظہور سمالانی ،سید گل کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا گزشتہ روز سے جاری ۔ دھرنے کے باعث بلوچستان کو ملانے شاہراہیں بند ہونے کے باعث شاہراہ پہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
آج لواحقین نے اپنے احتجاج کو مزید وسعت دے کر شال تا تفتان شاہراہ کو لکپاس اور قلات میں مڈوے کے مقام پر بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔
ذرائع کے کاکہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا نے پوری مقبوضہ بلوچستان میں سڑکیں بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
شرکا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ادارے ظہور سمالانی اور سیدگل سیدکلانی کے بازیابی میں مخلص نہیں ہیں اور مذاکرات میں آنے والے افیسران مذاکرات سے پہلے یہ رونا روتے ہیں ہم بے بس ہے ہمارے پاس اختیارات نہیں یعنی وہ اپنے بے بسی کے رونا روتے ہیں ان کو لاپتہ بلوچوں سے کوئی غرض نہیں ہے۔