جمعه, فبروري 28, 2025
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان مخلتف علاقوں سے تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی تشدد...

مقبوضہ بلوچستان مخلتف علاقوں سے تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ نعشیں برآمد 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ عبدوئی ،مستونگ لاکھا اور پشین بٹے زئی ماندہ سے گولیوں سے چھلنی تین نوجوانوں کی نعشیں برآمد ایک کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک لاش لیویز کے حوالے کردی ہے، جس کو لیویز شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔جہاں اس کی شناخت وفا ولد اللہ بخش سکنہ پنجگور پروم کے نام سے ہواہے۔

مزکورہ ملنے والی لاش بارے کہاجاتاہے کہ ممکنہ طورپر اسے پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہوگا۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقہ لاکھا کے مقام پر سڑک کنارے سے تنویر احمد نامی نوجوان کی نعش ملی ہے جسے گولیاں مارکر قتل کیاگیاہے۔ اس طرح تیسری نعش پشین کے علاقہ بٹے زئی ماندہ سے بر آمد ہواہے جس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات ہیں ، نعش شناخت کیلے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔تاحال تینوں نوجوانوں کے قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز