شنبه, مارچ 1, 2025
Homeخبریںتربت، لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ایک دفعہ پھر سی پیک...

تربت، لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ایک دفعہ پھر سی پیک روڈ کو جدگال ڈن پر بلاک کردیا

تربت (ہمگام نیوز) بہمن سے لاپتہ کیے گئے نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر کے فیملی ممبران نے جدگال ڈن(ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم 8 شاہراہ کو دھرنا دے کر بلاک کردیا ہے۔

فیملی ممبران نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کو بہمن سے لاپتہ کیا گیا جن کی بازیابی کے لیے ہم نے اس سے پہلے بھی مختلف اوقات میں احتجاج کیا اور انتظامیہ نے ہمیں بازیابی کی یقین دہانی کرائی لیکن اس کے باوجود ان کو بازیاب نہیں کرایا گیا جس پر مجبور ہوکر ہم نے دوبارہ آج ایم 8 شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بہمن سے ایک ہی رات میں 6 نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا تھا جن میں سے تین بازیاب کیے گئے تاہم ابھی تک

نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر لاپتہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز