قلات (ہمگام نیوز) علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا اور دھماکہ کی گونج بہت دور تک سنائی دی گئی اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جس ہدف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی اس گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ہیں اور کئی اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچ مزاحمتی تحریک کے اندر جند ندریگ کا فلسفہ گوریلہ جنگ کے تقاضوں کے عین مطابق آج سے تقریبا پچاس پہلے شروع کی گئی تھی جہاں اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کم از کم نقصان سے ایک نہایت ہی بڑے ہدف کو حاصل کرکے دشمن کے مورال کو گرادیا جائے۔
آج کے اس حملے کیں بھی بتایا جاتا ہے کہ ایک بلوچ فرزند وطن نے جندندریگ حملہ کرتے ہوئے پاکستانی قابض فوج کے ایک اعلی اہلکار کو نشانہ بنایا ہے
ابھی تک اس واقعے کو کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کیا اور علاقائی ذرائع سے بیشتر اطلاعات کے لئیے انتظار کیا جارہا ہے۔