مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام 7 بجے نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے مند میں ایک موبائل ٹاور پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نظر آتش کرکے تباہ کردیا جسکی وجہ سے ٹاور ناکارہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں موبائل ٹاوروں پر حملوں کا تسلسل گزشتہ سالوں سے جاری ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔ آزادی پسند تنظیموں کے مطابق وہ ان خاص ٹاوروں کو نشانہ بناتے ہیں جن میں جاسوسی کے آلات نسب ہوتے ہیں۔
مند میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔